Code of ethics & Business conduct
To HBL, preserving and nurturing Bank’s reputation and commitment towards its core values is of utmost importance.
The Bank expects all employees to conduct themselves in accordance with Code of Ethics and Business Conduct that provides guidelines to employees and Board of Directors in their actions and serve as a declaration of highest standards of ethics and integrity.
The Code lays down the principles and sets the tone for proper conduct and ethical behavior in conducting business at HBL.
This Code applies to the Board and all employees of HBL in their decisions and activities within the scope of employment, or when representing the Bank in any capacity.
The Board, the Chairman and the President have ultimate responsibility for ensuring the legality and integrity of the Bank’s operations while day-to-day responsibility lies with line management and each employee.
WE EXPECT IN OUR PEOPLE
- Integrity, honesty, candor and moral principles that guide their daily actions.
- Honest and ethical conduct, including ethical handling of actual or apparent conflicts of interests between personal and professional relationships
- Due diligence and proficiency in all business activities
- Compliance to all legal and regulatory requirements, applicable governmental laws, rules and regulations
- Conformity with all rules & regulations of the bank and observance of all orders / directives issued by management.
- Avoid any conflict between your personal, social, financial, or political interests and the advancement of HBL’s business interests or the interests of its customers.
- The Bank prohibits employees from soliciting or accepting anything of value including gift, entertainment, or other favors from anyone in connection with the business of the Bank unless otherwise such acceptance is disclosed or is excluded from such disclosure.
- Refrain from bringing in outside pressure or influence to attain personal gains within the organization.
WE ARE A CUSTOMER FOCUSED ORGANISATION AND WANT EMPLOYEES TO
- Provide highest standard of services to customers and maintain a helpful and cooperative attitude towards them.
- Respect and protect privacy and confidentiality of our customers.
- Not disclose any information about the Bank or customer unless such disclosure is compelled by law or regulatory authorities.
- Be vigilant for character and actions of customers, vendors, and counter parties.
WE PROMOTE TRANSPARENCY AND EXPECT EMPLOYEES TO MANAGE CONFLICTS OF INTERESTS
- Ensure that your personal interests do not conflict with the duties which you owe to the Bank or which the Bank owes to its customers.
- Bank’s books, records, documents, accounts, expense sheets, reports and statements must be factual to promote highest degree of integrity.
- Publicly representing self or submitting work for publication must be done after obtaining necessary approvals from Management. Ensure that public comments made in private capacity are not attributed as official comments of the Bank.
- Maintain confidentiality and secrecy at all times even after leaving the employment of the bank as a commitment towards acceptance of a corporate code.
- You should not accept any employment, consultancy, directorship, or partnership outside the Group without the prior written approval of the President.
WE PROGRESS THROUGH TRUST & INTEGRITY
- It is essential for HBL’s success to comply with laws, regulations and ethical standards that is an important element of our obligation towards customers, stakeholders, general public and employees.
- As an employee of the Bank, you are prohibited to engage in insider trading of securities and observe Bank’s rules on personal trading in securities.
- Any suspicious activities such as, suspected insider trading, fraud, misappropriation of funds and money laundering must be reported to Compliance Officer of the Bank.
- We are accountable for all compliance related activities and are cooperative with our regulators and auditors in performing their tasks with Integrity.
WE WANT EMPLOYEES TO PROTECT & MANAGE BANK’S ASSETS
- Employees are responsible for safeguarding Bank’s and the customers’ tangible and intangible assets including cash, securities, business plans, customer information, physical property and services and Bank’s reputation.
- Unauthorized copying of copyrighted material, selling, using and distributing information, software and other forms of bank’s proprietary information is strictly prohibited.
- The Bank’s property and assets be strictly used for business purposes only. Misuse of official stationery is not allowed.
- Be alert and vigilant with respect to frauds, thefts or significant illegal activities committed within the office and report such activity immediately.
- Failure to report any such activity will be subject to disciplinary action.
WE ARE EQUAL OPPORTUNITY EMPLOYER AND PROMOTE EQUALITY & MERITOCRACY
- We treat all our employees, customers, suppliers and others with respect and dignity and value their individual differences. Bank shall not tolerate any act of discrimination against any person based on race, religion, color, gender, age, marital status, national/ethical origin, sexual orientation, citizenship or disability. No employee shall be subjected to any discrimination or harassment by another employee of the Bank.
- We do not prohibit employment of close relatives; however, integrity of the human resource process must be maintained. Employee shall not be part of any decision affecting a close relative to avoid conflict of interest.
WE ARE COMMITTED TOWARDS CREATING & MAINTAINING A SAFE WORKPLACE
- HBL has zero tolerance for violence against any member of the workforce or its property and prohibits employees from committing violent acts or threatens to commit such acts.
- You should be responsible to maintain office decorum and observe office timings, dress code and fulfill work commitments.
- HBL fosters well-being and health of its employees and discourages illegal use drugs or alcohol on the job or work in presence of such substances in the body.
- HBL prohibits smoking in undesignated areas
- HBL strictly forbids the violation of safety or health rules
OBSERVANCE OF CODE
It is the duty and responsibility of each employee and Board of Directors to understand and adhere to the principles provided in the Code.
Any known or suspected violation of the Code must immediately be reported to the Human Resources. Violations of the Code may result in disciplinary action including, in severe situations, immediate termination of employment. We encourage employees to direct concerns or complaints, arising in the ordinary course of business, which cannot be resolved by the supervisor, to respective Functional Head(s) / Human Resources. If further information, explanation or guidance is required regarding a particular provision or applicability of the code, the “Code of Ethics & Business Conduct for HBL Staff” should be referred to, or you may contact your immediate Manager or Human Resources.
OUTSIDE PRESSURE (SAFARISH)
You must refrain from bringing in outside pressure or influence (Safarish) to attain personal gains that includes but not limited to hiring, promotion, transfer, placement or any other material gain within the organization; any such attempt will be subject to strict Disciplinary Action/ Corrective Guidance.
Human Resources may be contacted at:
speakup.hr@hbl.com
Human Resources, 19th floor, HBL Plaza, I.I. Chundrigar Road, Karachi, Pakistan
MEDIA / PUBLIC SPEAKING
You must obtain the recommendation of your Functional Head and approval of the President before submitting work for publication or making a public speech or appearing in a public interview.
Generally, approval will be granted if the writing or speech furthers HBL’s business interests and does not involve the disclosure of the Bank’s confidential information. It should be ensured that the public comments (either verbal or written) made in a private capacity are not attributed as official comments of the Bank.
Human Resources may be contacted at:
For queries Code related to contact the respective at the following e-mail address:
speakup.hr@hbl.com
Human Resources, 19th floor, HBL Plaza, I.I. Chundrigar Road, Karachi, Pakistan
For any code of conduct violation, stakeholders are encouraged to contact the respective at the following e-mail address:
Whistle.blow@hbl.com
ضابطۂ اخلاق اور طرزِ کاروبار - ایک نظر میں
HBL کے لیے بینک کی ساکھ بنانا اور اپنی بنیادی اقدار سے منسلک رہنا نہایت اہم ہے
بینک اپنے تمام ملازمین سے ضابطۂ اخلاق اور کاروباری اصول اپنانے کی توقع رکھتا ہے جو ملازمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اپنے افعال کے لیے رہنمائی فراہم کرتے اور اخلاقیات اور دیانتداری کے اعلیٰ معیار کے اعلامیے کی حیثیت رکھتے ہیں
۔ یہ ضابطۂ اخلاق وہ اصول اور کاروباری /اخلاقی ضوابط وضع کرتا ہے جن کے مطابق HBL کا کاروبار کیا جانا چاہیے
اس ضابطے کا اطلاق HBL کے بورڈ اور تمام ملازمین کے ان فیصلوں اور سرگرمیوں پر ہوتا ہے جو کسی بھی حیثیت میں بینک کی نمائندگی یا ملازمت کے دائرہ کار کے اندر انجام دیے جا رہے ہوں
بینک کے بورڈ، چیئرمین اور صدر کی یہ مطلق ذمہ داری ہے کہ وہ بینک کے تمام آپریشنز کی قانون کے مطابق دیانتداری سے انجام دہی یقینی بنائیں جبکہ روزمرہ کی ذمہ داریاں ماتحت انتظامیہ اور ہر ملازم پر عائد ہوتی ہیں۔
ہم اپنے عملے سے توقع رکھتے ہیں
- دیانتداری، سچائی، خلوص اور اعلیٰ اخلاقی اصولوں کی جو ان کے روزانہ افعال کی رہنمائی کریں
- دیانتدارانہ اور پُراخلاق برتاؤ کے ساتھ ساتھ انفرادی اور پیشہ ورانہ روابط میں پیش آنے والے حقیقی یابظاہر متصادم مفادات کے حل میں شائستگی اختیار کریں۔
- تمام کاروباری سرگرمیوں میں محتاط رویے اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کریں۔
- تمام قانونی اور انضباطی تقاضوں، نافذالعمل سرکاری قوانین اور اصول و ضوابط پر عمل کریں۔
- بینک کے قواعد و ضوابط اور انتظامیہ کے احکامات/ ہدایات کی تعمیل کریں۔
- HBL کے کاروباری مفادات کی پیش رفت یا کھاتے داروں کے مفادات اورذاتی، معاشرتی، مالیاتی یا سیاسی مفادات کے درمیان ٹکراؤ سے گریز کریں۔
- بینک کے بزنس کے سلسلے میں بینک کے ملازمین کو کسی بھی قسم کی قیمتی منفعت بشمول تحفہ، تفریح یا دیگر نوازشات کی ترغیب اور وصولی سے منع کیا گیا ہے، بشرطیکہ ان کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کیا گیا ہو یا وہ آگاہی سے مستثنیٰ ہوں۔
- ادارے سے ذاتی فوائد حاصل کرنے کے لیے بیرونی دباؤ یا اثرو رسوخ کا سہارا لینے سے گریز کریں۔
ہم ایک کسٹمر کو اہمیت دینے والا ادارہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملازمین
- کھاتے داروں کو اعلیٰ معیاری خدمات فراہم کریں اور ان کی مدد اور معاونت کا برتاؤ برقرار رکھیں
- کھاتے داروں کی ذاتیات اور رازداری کااحترام اور تحفظ کریں۔
- کھاتے داروں یا بینک سے متعلق کوئی معلومات ظاہر نہ کریں بشرطیکہ یہ انکشاف قانون یا ضابطہ کار اداروں/اتھارٹیز کی ضرورت ہو۔
- کھاتے دار، وینڈرز اور مقابل پارٹیوں کے کردار اور افعال کے حوالے سے ہوشیار رہیں۔
ہم شفافیت کو فروغ دیتے ہیں اور ملازمین سے مفادات کے تصادم سے نمٹنے کی توقع رکھتے ہیں
- یقینی بنائیں کہ بینک کے اندر اپنے فرائضِ منصبی کی بجا آوری یا کھاتے داروں کے بینک کے ساتھ معاملات کار اور آپ کے ذاتی مفادات کے درمیان ٹکراؤ نہ ہو۔
- بینک کےحساب کتاب، ریکارڈز، کھاتے،کاغذات، اخراجات کی فہرست، رپورٹس اور اسٹیٹ منٹس دیانت داری کے اعلیٰ ترین معیار کے فروغ کے لیے حقائق پر مبنی ہوں۔
- عوامی سطح پر ذاتی نمائندگی یا اشاعت کے لیے کام بھیجنے سے قبل انتظامیہ کی منظوری ضروری ہے۔ یقینی بنائیں کہ عوامی سطح پرتبصرے ذاتی حیثیت میں ہوں نہ کہ بینک سے منسوب کیے جائیں ۔
- بینک کی ملازمت چھوڑنے کے بعد بھی کارپوریٹ ضابطے کی قبولیت کے طور پر رازداری اور اِخفا برقرار رکھیں۔
- اسی طرح آپ بینک سے باہر کسی قسم کی ملازمت، مشاورت، ڈائریکٹر شپ یا پارٹنر شپ اس وقت تک قبول نہیں کر سکتے جب تک بینک کا صدر اس کی تحریری اجازت نہ دے دے۔
ہم اعتماد اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں
- کھاتے داروں، اسٹیک ہولڈرز (حصص داروں)، عوام الناس اور دوسرے ملازمین سے متعلق ذمہ داری کا ایک اہم حصہ قوانین، ضابطوں اور اعلیٰ اخلاقی معیارات کی پاسداری ہے۔
- بینک کے ملازم کی حیثیت سے آپ پر سیکیوریٹیز (تمسکات) کی ان سائڈر ٹریڈنگ (اندرون خانہ تجارت) کی پابندی ہے اور سیکیورٹیز کی ذاتی تجارت کے لیے آپ کو بینک کے اصول اپنانے چاہییں۔
- کسی بھی مشکوک سرگرمی جیسا کہ مشتبہ ان سائڈر ٹریڈنگ (اندرون خانہ تجارت)، دھوکہ دہی، فنڈز کے نامناسب اور ناجائز استعمال اور منی لانڈرنگ کی اطلاع بینک کے کمپلائنس آفیسر کو دیں۔
- ہم کمپلائنس سے متعلق تمام سرگرمیوں کے جوابدہ اور ضابطہ کاروں اور آڈیٹرز کے فرائض کی دیانتدارانہ انجام دہی میں معاون ہیں۔
ہم چاہتے ہیں ملازمین بینک کے اثاثوں کا تحفظ اور انتظام کریں
- بینک کے ملازمین ,بینک اور اس کے کھاتے داروں کے مرئی اور غیر مرئی اثاثوں کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں جن میں نقدی، سیکیوریٹیز (تمسکات)، کاروباری منصوبے، کھاتے داروں کی معلومات، فزیکل پراپرٹی، خدمات اور بینک کی ساکھ شامل ہیں۔
- کاپی رائٹ مواد کی بلا اجازت نقل، فروخت، استعمال اور سافٹ ویئر اور دیگر طرح کی ملکیتی معلومات کی تقسیم ممنوع ہے۔
- بینک کی ملکیت اور اثاثوں کو صرف کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیئے۔ دفتری اسٹیشنری کے غلط استعمال کی اجازت نہیں۔
- دفتر میں ہونے والے کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی ،چوری یا اہم غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں ہوشیار اور چوکس رہیں اور ایسی سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں ۔
- اس قسم کی کسی سرگرمی کی اطلاع میں لاپرواہی پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہم مساوی مواقع فراہم کرنے والے آجر ہیں اور مساوات اور قابلیت کی ترویج کرتے ہیں
- ہم اپنے تمام ملازمین، کھاتے داروں، سپلائرز اور دیگر لوگوں کے ساتھ احترام اور تہذیب سے پیش آتے اور ان کے انفرادی تضادات کی قدر کرتے ہیں۔ بینک کسی شخص کے خلاف رنگ و نسل، مذہب، صنف، عمر، ازدواجی حیثیت، قومی/تہذیبی بنیاد، جنسی میلان، شہریت یا معذوری کی بنیاد پر کسی قسم کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کرے گا۔ بینک کے کسی ملازم کے ساتھ دوسرے ملازم کی طرف سے کسی قسم کی تفریق یا ہراسانی نہیں ہونے دی جائے گی۔
- ہم قریبی رشتہ داروں کی ملازمت پر کوئی پابندی عائد نہیں کرتے؛ تاہم ہیومن ریسورس کی دیانت برقرار رہنی چاہیے۔ مفادات کے تصادم سے بچاؤکے لیے ملازم کو رشتہ دار پر اثر انداز ہونے والے کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔
ہم ایک محفوظ مقامِ کار کے قیام اور استحکام کا عہد رکھتے ہیں
- بینک اپنی افرادی قوت کے رکن یا اس کی املاک پر تشدد کے لیے صرف عدم برداشت رکھتا ہے اور ملازمین کے تشددانہ اقدام یا دھمکیوں کی ممانعت کرتا ہے۔
- آپ آدابِ دفتر ،دفتری اوقات، ضابطۂ لباس اور فرائضِ منصبی کی پاسداری کے ذمہ دار ہیں۔
- HBL اپنے ملازمین کا خیرخواہ اور بہترین صحت کا خواہاں ہے۔اسی لیے کام کے دوران منشیات یا شراب کے غیر قانونی استعمال کی حوصلہ شکنی کرتا ہے اور جسم میں اس کی موجودگی میں کام کی ممانعت کرتا ہے۔
- HBL ممنوعہ جگہوں میں تمباکو نوشی کی اجازت نہیں دیتا۔
- HBLحفظانِ صحت اور تحفظ کے اصولوں کی خلاف ورزی سے سختی سے روکتا ہے۔
ضابطے کی پاسداری
یہ ہر ملازم اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا فرض اور ذمہ داری ہے کہ وہ ضابطے میں دیئے گئے اصولوں کو سمجھیں اور ان کی پاسداری کریں۔
ضابطے کی کسی معلوم یا مشتبہ خلاف ورزی کی فوری اطلاع ہیومن ریسورسز کو دیں ۔
ضابطے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں تادیبی کارروائی اور اگر سنگین صورت حال ہو تو ملازمت سے فوری برطرفی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ ہم ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ عمومی کاروبار کے دوران ابھرنے والے خدشات اور شکایات سپروائزر سے دور نہ ہوسکنے کی صورت میں متعلقہ فنکشنل ہیڈ/ہیومن ریسورسز کو بھیجیں۔
اگر کسی بھی نافذالعمل ضابطے یا فراہمی کے حوالے سے مزید معلومات، وضاحت یا رہنمائی درکار ہوتو ’’ضابطۂ اخلاق اور کاروباری ضابطہ برائے HBL اسٹاف‘‘ دیکھا جاسکتا ہے یا آپ اپنے مینجر یا ہیومن ریسورسز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
بیرونی دباؤ (سفارش)
ادارے سے ذاتی فوائد حاصل کرنے کے لیے بیرونی دباؤ یا اثرو رسوخ یا سفارش کا سہارا لینے سے گریز کریں۔ان میں ملازمت کا حصول، ترقی، تبادلہ، تقرری یا ادارے سے کوئی اور مادی فائدہ شامل ہیں مگر یہ انہی تک محدود نہیں۔ بصورت دیگر اس قسم کی کسی بھی کوشش پر تادیبی کارروائی یا اصلاحی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہیومن ریسورس سے درج ذیل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
speakup.hr@hbl.com
ہیومن ریسورسز، 19 ویں منزل، HBL پلازہ، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی – پاکستان
میڈیا/ عوامی سطح پر گفتگو
اگر آپ اپنی کوئی تحریر یا نگارش شائع کرنا چاہتے ہیں یا کسی عوامی تقریب سے خطاب کرناچاہتے ہیں یا عوامی نوعیت کا انٹرویو دینا چاہتے ہیں توآپ کو اپنے فنکشنل ہیڈکی سفارش اور بینک کے صدرکی پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔.
عام طور پر ایسی تحریر، نگارش یا عوامی خطاب کی اجازت دے دی جاتی ہے جس سے HBL کے کاروباری مفادات کو فروغ ملے اور بینک کی خفیہ اور راز دارانہ معلومات کے افشاء ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ عوامی سطح پر کیے جانے والے تبصرے (چاہے زبانی ہوں یا تحریری) ذاتی حیثیت کے غماز ہوں نہ کہ HBLکے دفتری نقطۂ نظر کے۔
ہیومن ریسورس سے درجِ ذیل پہ رابطہ کیا جاسکتا ہے:
ضابطے سے متعلق سوالات کی صورت میں متعلقین سے درجِ ذیل ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:
speakup.hr@hbl.com
ہیومن ریسورسز، 19 ویں منزل، HBL پلازہ، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی - پاکستان
ضباطۂ اخلاق کی کسی خلاف ورزی کی صورت میں حصص داران کی متعلقین سے درج ذیل ای میل ایڈریس پر رابطے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے:
Whistle.blow@hbl.com